ایڈیٹرکاانتخاب

گورنمنٹ کالج ملتان کے3 پروفیسرز ٹریفک حادثے میں جاں بحق

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اسلام آباد کے قریب موٹر وے روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے 3 پروفیسر جاں بحق جبکہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔
پروفیسر راؤ ذوالفقار، پروفیسر راؤ ظفر اور پروفیسر رانا دلشاد اپنے ڈرائیور کے ہمراہ مری کنونشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اسلام آباد موٹر وے پر چکری کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں تینوں پروفیسرز موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں پروفیسرز کے جسد خاکی کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے جسد خاکی کو ملتان کے لیے روانہ کر دیا جائے گا۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو بھی پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے پروفیسر رانا دلشاد جنوبی پنجاب کی پروفیسرز ایسوسی ایشن اور لیکچرار ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button