پاکستان

گورنر سندھ محمد زبیراور وزیرمملکت برائے اطلاعات نے نیوزکانفرنس سے مشترکہ خطاب

کراچی ( بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا ) گورنر سندھ محمد زبیراور وزیرمملکت برائے اطلاعات نے یہاں ایک نیوزکانفرنس سے مشترکہ طور پر خطاب کیا- گورنرسندھ نے اس موقع پر کہا کہ ‏فلم انڈسٹری کے مسائل کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ ‏پاکستان فلم پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ ‏فلمی صنعت کی بحالی سے ہماری ثقافت اور ورثے کو فروغ ملےگا ۔ ‏مسلم لیگ (ن) نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے منصوبے لگائے ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏ملک میں فلم انڈسٹری کو زبوں حالی سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ ‏دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏وزیراعظم نوازشریف فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتے ہیں ۔ ‏ملک میں سینماانڈسٹری کا قیام اچھی بات ہے ۔‏فلمی صنعت کی بہتری کیلئے فلم فنانسنگ اور پروفیشنل اکیڈمیاں بنائیں گے ۔ ‏وژن کے ذریعے ناممکن کوممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‏فلم میکنگ کیلئے سازگار ماحول دینے کی تجویز آئی ہے ۔ ‏وفاقی حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کیلئے پُرعزم ہے ۔ ‏آرٹسٹ کا سب سے بڑا مسئلہ ویلفیئر کا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button