انٹرنیشنلپاکستان

گورنر اوکلاہوما کی جان بچانے والے پاکستانی نژاد ماہرِ قلب ڈاکٹر نعیم طاہر خیلی کو خراجِ تحسین

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
گورنر اوکلاہوما کی جان بچانے والے پاکستانی نژاد ماہرِ قلب ڈاکٹر نعیم طاہر خیلی کو خراجِ تحسین

تاریخ: 13 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

اوکلاہوما میں مقیم پاکستانی نژاد ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر نعیم طاہر خیلی کو ریاستی گورنر کیون اسٹیٹ نے اپنی جان بچانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ ایک روز گالف کھیلتے ہوئے ان کی طبیعت بگڑی اور موقع پر موجود ڈاکٹر طاہر نے فوری طور پر حالت پہچان کر انہیں اسپتال منتقل کیا، جہاں جان بچانے والا پروسیجر کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ نے “اپنا” تنظیم کے سالانہ کنونشن میں خطاب کے دوران بتایا کہ دل کی 90 فیصد شریانیں بند تھیں اور اگر ڈاکٹر طاہر نہ ہوتے تو وہ شاید زندہ نہ ہوتے۔ گورنر نے انہیں “ڈاکٹر ٹی” کا خطاب دیتے ہوئے اپنا محسن، دوست اور خیرخواہ قرار دیا۔

ڈاکٹر نعیم طاہر خیلی، جو مایو کلینک سے تربیت یافتہ اور انٹروینشنل کارڈیالوجی کے بین الاقوامی ماہر ہیں، امریکا بھر میں دل کے امراض کے جدید علاج میں معروف ادارے کے چیف بھی ہیں۔

ڈاکٹر طاہر ہر سال پاکستان سے 45 نوجوان ڈاکٹروں کو ذاتی خرچ پر امریکا بلاتے ہیں، جہاں وہ چھ ہفتے کی مفت تربیت حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے “رخسانہ فاؤنڈیشن” بھی قائم کر رکھی ہے جو عالمی سطح پر طبی و فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔

پاکستان ائیر فورس کی اسکواڈرن لیڈر ڈاکٹر مبرہ، جو ان کے زیر نگرانی تربیت حاصل کر رہی ہیں، کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے اور پاکستان میں موجودہ ٹیکنالوجی سے کہیں آگے کا علم حاصل ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر طاہر کا کہنا ہے کہ وہ وطن نہیں لوٹ سکے، اس لیے وطن کا قرض یوں ادا کر رہے ہیں کہ نوجوان ڈاکٹروں کو جدید مہارت سکھا کر پاکستان کے طبی نظام میں بہتری لائیں۔

Courtesy: Raja Zahid Akhtar Khanzada, Daily Jang

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button