گوجرانوالہ ڈکیتی و رہزنی جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث یاسین عرف چھینو ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار
گوجرانوالہ05مارچ
ّ(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی )
ایس ایچ او تھانہ گرجاکھ عدنان اعجاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ڈکیتی و رہزنی جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث یاسین عرف چھینو ڈکیت گینگ کے 5ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک لاکھ 85ہزار روپے نقدی ، 3موٹر سائیکلیں، 6موبائل فونز،5پسٹل برآمد اور درجنوں برآمد کی ہیں ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں یاسین عرف چھینو( سرغنہ گینگ)، عدنان سکنہ مدو خلیل، سلیمان سکنہ مسلم ٹاؤن، علی وقاص سکنہ کنیال ویواور اویس شامل ہیں- تفصیلات کے مطابق گرجاکھ کے علاقہ میں انسداد جرائم کے لئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ایس پی سٹی کو خصوصی احکامات جاری کئے جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ گرجاکھ عدنان اعجاز اوراے ایس آئی افتخار احمد ، انتظار حسین، علی قدیر، آصف، افتخار احمد اور ریاض رفیق وغیرہ پر ٹیم تشکیل دے کرا نہیں مناسب ہدایات جاری کیں ۔ٹیم نے علاقے میں سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے خصوصی ناکہ بندی کی۔ وارداتوں میں متحرک ملزمان کی گرفتاری کے لئے پیشہ وارانہ بنیادوں پر اقداما ت عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو سائنٹیفک بنیادوں پر گرفتار کیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔مزید بتایا کہ وہ گوجرانوالہ کے مضافات اور اندرون شہر شہریوں کو لوٹتے۔ ملزمان نے وارداتوں کے لئے مختلف اوقات مقرر کر رکھے تھے ۔ کبھی علی الصبح اور کبھی سر شام ٹولی کی شکل میں موٹر سائیکل پر نکلتے اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ۔ ملزمان گھریلو وارداتوں میں بھی مطلوب ہیں ۔خطرناک ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ملزمان کی گرفتار ی سے علاقے میں کرائم کو گراف کم ہوا ہے اور امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے ۔ متحرک گروہ کی گرفتاری پر سماجی اور کاروباری حلقوں نے تھانہ گرجاکھ پولیس کی کارروائی کو قابل ستائش قرار دیا ہے ۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر اور ایس پی سٹی طارق محمودنے اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ گرجاکھ عدنان اعجاز اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔