گوجرانوالی میونسپل کارپوریشن ہال کو ڈی سی کے نام سے منسوب کرنے کے اقدام کو شہری نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیلنج کر دیا
گوجرانوالہ05مارچ
ّ(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی )
میونسپل کارپوریشن ہال کو ڈی سی کے نام سے منسوب کرنے کے اقدام کو شہری نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیلنج کر دیا ،تفصیل کے مطابق سول لائن کے رہائشی وسیم الہٰی نے اعلیٰ حکام کو درخواستیں ارسال کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مئیر میونسپل کارپوریشن نے ذاتی حیثیت کی بناء پر غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ہال کو ڈی سی عامر جان کے نام سے منسوب کرنے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو درخواستیں ارسال کی ہے کہ مئیر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے افسر شاہی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ذاتی طور پر سرکاری املاک کو بیورو کریسی کے نام سے منسوب کردیا اور اس ضمن میں مئیر نے نہ تو ہاؤس اجلاس سے باقاعدہ طور پر منظوری حاصل کی درخواست گزار شہری نے اعلیٰ حکام کو ارسال کردہ درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی سی عامر جان نے کونسے گراں قدر امور سر انجام دئیے ہیں کہ سرکاری عمارت کو ان کے نام سے منسوب کر دیا جائے جبکہ میونسپل کارپوریشن کے اموزیشن ممبران محمد یحییٰ بٹ ،رضوان چیمہ،زبیدہ احسان چوہدری اور دیگر نے بھی مئیر کے مذکورہ بالا مبینہ غیر قانونی اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میونسپل کارپوریشن ہال کو کسی قومی ہیر و یا وطن عزیز پر قربانی دینے والے شہدا کے نام سے منسوب کیا جاتا تو خوشی ہوتی مگر مئیر میونسپل کارپوریشن شیخ ثر وت اکرام افسر شاہی کا دم چھلا بننے کی خاطر غیر قانونی اقدام کر رہے ہیں جس کی بھر پور مخالفت کی جائے گی جبکہ اس ضمن میں مئیر میونسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے کہا ہے کہ ہاؤس اجلاس میں منظوری حاصل کرلی جائے گی اور بھاری اکثریت قرارداد منظور کرنے کے بعد ہی ہال کو ڈی سی کے نام سے منسوب کیا جائے گا