گوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔

گوجرانوالہ :3 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق نعش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہوگئی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی غفلت کے باعث کھلے مین ہول میں تین سالہ بچہ گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بچے کی نعش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہو گئی، بتایا گیا کہ پروفیسر کالونی کے قاسم کا تین سالہ بیٹا عبدالرافع اپنے ہم عمر دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ اس دوران وہ نجی ہائوسنگ سوسائٹی کی طرف سے بنے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، تاہم بچے کی نعش کو ہسپتال میں ضرروی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ بچے کی نعش گھر پہنچنے پر قیامت برپا ہو گئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button