گوجرانوالہ گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑ تال کی۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ27 اپریل
آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن کے مرکزی چیئرمین خالد جاوید سنگیڑا کی کال پر 27 ۔ اپریل کو گوجر انوالہ ڈویژن کے تمام محکمہ جات میں گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑ تال کی تمام دفاتر میں سرکاری کا م ٹھپ رہا ایپکا کے ضلعی عہدیداران نے مختلف محکمہ میں جاکر ہڑتال کا جائز ہ لیا اور ہڑتالی ملازمین نے خطاب کا ڈویژنل صدر ایپکا طاہرمحمود بھٹی‘ صدر ایپکافوڈ رانا منظور‘ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میاں عبدالشکور‘ صدر لائیوسٹاک محمد ریاض گورائیہ‘ صدر محکمہ صحت عبدالشکور مولوی محمد عارف صدر محکمہ تعلیم سکو لز نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سرکاری ملازم اپنی صفوں میں اتحا د برقرار رکھیں ہم اپنے مطالبات کے پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ ایپکا کے عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس اور بہبود فنڈ کی مد سے مراعات دی جائیں یہ سرکاری ملازمین کا حق ہے۔