Draft

گوجرانوالہ کے معروف انڈسٹریز ٹائیکون کی ہٹ دھرمی اور مزدوروں سے زیادتی، لیبر ڈیپارٹمنٹ کی خاموشی معنی خیز ہے

گوجرانوالہ 21اکتوبر2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ، نیوز وائس آف کینیڈآ)
گوجرانوالہ کی معروف گروپ آف انڈسٹریز مزدوروں کے حقوق کےاستحصال اور ان کے ساتھ زیادتی میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ساتھ ملا کر قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں ۔ان بااثر گروپ آف انڈسٹریز کے خلاف کوئی بھی شخص زبان درازی سے ڈرتا ہے ۔
1۔بہت سے مزدوروں کوکم و بیش 100سے200افراد کو وقت سے پہلے بلا معاوضہ نکال دیا گیا ہے۔
2۔گیس کا غیر قانونی استعمال کھلے عام کیا جا رہا ہے ۔
3۔تنخواہ اور بونس بھی گورنمنٹ کی مقرر کردہ کے مطابق نہیں ۔
4۔سوشل سکیورٹی فنڈ بھی محکمہ کی ملی بگھت سے خوردبرد ہوتا ہے ۔
5۔مزدور جو حادثات کا شکار ہوتے ہیں ان کی مراعات میں بھی گھپلے کیئے جاتے ہیں ۔
6۔میڈیکل کے حوالے سے بھی حقوق سلب کیے جاتے ہیں ۔
تمام متعلقہ محکمے اس کے حوالے سے فوری کاروائی کریں بصورت دیگر بھرپور انداز میں کمپین چلا کر اس معاملہ کو سلجھایا جائے گا ۔
شہباز شریف صاحب سے اپیل ہے کہ مزدوروں کی دادرسی کریں اور ان بااثر گروپ آف انڈسٹریز کی خرابیوں کا ازالہ کریں۔ورنہ ایجیٹیشن کے لیے تیار مزدوروں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button