گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی کارکردگی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اعلیٰ کارکردگی کا پول کھل گیا، مریضوں کی اسٹریچر اور ویل چئیرز کی عدم دستیابی کے بعد ناکارہ ایمبولینسز ڈسٹرکٹ اصل تصویر سامنے لے آئیں
شہر کے واحد سرکاری ہسپتال میں گذشتہ دنوں اسٹریچر اور ویل چئیرز کی عدم دستیابی کے کئی کیسز سامنے آ ئے جبکہ ہسپتال عملہ کی جانب سے اسٹریچرز پر دعوتوں کا کھانا سپلائی کئے جانے کے واقعات بھی رونماء ہوئے لیکن کوئی مناسب کارروائی نہ ہو سکی ، آج ایک مریض کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ریفر کیا گیا جس کے لیے سرکاری ایمبولنس کو نکالا گیا تو اسنے اسٹارٹ ہونے سے ہی انکار کر دیا ، ہسپتال عملہ اور مریض کے لواحقین اسے دھکے لگاتے ہوئے ہسپتال کے احاطہ سے باہر لائے تو ہسپتال روڈ کے دو چکر لگانے کے بعد وہ چلی اور پھر بند ہو گئی-