گوجرانوالہ پولیس کی رواں ماہ کی کارکردگی۔( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وایس اف کینیڈا )
گوجرانوالہ ( 14اپریل)
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی ہدایت پر مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروشی کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ضلعی پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں ماہ کے دوران79مجرمان اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کئے جب کہ منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 123مقدمات درج کر کے 23کلو گرام چرس اور 802لٹر شراب برآمد کی ۔ اسلحہ ناجائز کے خلاف موثر کارروائی کے نتیجے میں 67مقدمات درج کر کے تین کلاشنکوفیں ، دس رائفلیں اور بندوقیں ،باون ریوالور اور پسٹل سمیت تین خنجر برآمد کئے ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ مجرمان اشتہاری اور منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شراب اور ناجائز اسلحہ کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھرنے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو شاباش دی ۔