گوجرانوالہ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 56مقدما ت درج کر کے 9کلو گرام چرس ، 270بوتل شراب ، ایک رائفل، ایک بندوق، گیارہ پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد
۔
گوجرانوالہ (13مارچ )
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی)
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے گزشتہ روز منشیات فروشوں اور ناجا ئز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 مقدمات درج کر کے 9کلو گرام چرس، 270 لٹر شراب اور پانچ شرابی گرفتار کئے ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر کاروائی کے نتیجہ میں تیرہ مقدمات درج رجسٹر کر کے ایک رائفل، ایک بندوق، گیارہ پسٹل اور درجنوں گولیاں برآمد کیں۔ اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ پولیس اپنیے فرائض سے غافل نہیں ۔شرپسندعناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون سے کوئی شخص بالا تر نہیں ۔ منشیات فروشی میں ملوث اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔