Draft

گوجرانوالہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اعلیٰ کارکردگی، جرمانے اور دوکانیں سیل

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی)
گوجرانوالہ: 13 فروری:صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام تک میعاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی نا قص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے محسن سویٹس اروپ ٹاؤن کو سابقہ نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے اور نکاسی آب کے غیر معیاری انتظامات کی بناپر 5500 روپے جرمانہ کیا گیا۔پیپلز کالونی میں ماڈل بازار کے سٹال نمبر 476,485,519,550,450,467,484,482,443, کو صفائی کے غیر معیاری انتظاما ت کی بنا پر نوٹسز جاری کیے جبکہ سٹال نمبر 482,443,129,16,17اورسٹال نمبر 8 سے 173کلو گرام غیر معیاری اشیا ء خوردونوش کو تلف کیا گیا۔اروپ ٹاؤن میں المشہور چسکہ پوائنٹ ، نیو چمن فروٹ چاٹ ، ادریس نان پکوڑا، سرحد نان شاپ، الفتح کوزی حلیم ، خان بابا نان شاپ، الحافظ نان شاپ، سرمد سویٹس اور ماشاء اللہ جوس کارنر، نندی پور میں واقع ملک رفیق ٹی سٹال ،سبحان مِلک شاپ،بابر ہوٹل،حیدری مِلک شاپ،نوید پولٹری شاپ، کامران شکر پوری پوائنٹ،گورائیہ مِلک شاپ، سادات نان شاپ،خیبر نان اینڈ کلچہ شاپ،عبد الولی کریانہ سٹور ،الرحمان دہی بھلے، المدینہ دہی بھلے،عبد اللہ سموسہ اینڈ پکوڑا شاپ،صدیقی ہوٹل،خان ٹریڈر ز ،سرحد نان شاپ، المدینہ ہوٹل،پنجاب پولٹری سیل، VIP چسکہ پوائنٹ ،ملک عباس ہوٹل اور کھیالی شاہ پور میں واقع محمدی ناشتہ پوائنٹ ،الجنت مِلک شاپ،الا نصاف مِلک شاپ،امجد مِلک شاپ،میاں جی ٹریڈرز،ماشاء اللہ دہی بھلے، ساہی مرغ حلیم،المدینہ پان شاپ،باؤ جی شامی کباب ،احسان سویٹس،شیر پاکستان مِلک شاپ،ماشاء اللہ مِلک شاپ،بسم اللہ نان شاپ، نیو سپر سویٹس، مہر منصور چنے والے، بٹ کلچہ ،گوگا مِلک شاپ، رانا ریسٹورنٹ ، شبیر کوکنگ سینٹر اور ملک نوید مِلک شاپ ، قلعہ دیدار سنگھ میں میں مزمل پولٹری شاپ، چاند دہی بھلے اینڈ فروٹ چاٹ، عمران نان شاپ، فیصل مٹن شاپ اور عمران پولٹریکو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کے احکامات اور لائسنس نوٹسز جاری کیے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button