Draft

گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر توہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ شہر میرا گھر بھی ہے یہاں کے عوام کودرپیش مسائل کو دور کرنا میرابنیادی حق ہے ۔(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )

گوجرانوالہ08اپریل 2017ء
گوجرانوالہ پاکستان کا اہم صنعتی شہر توہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ شہر میرا گھر بھی ہے یہاں کے عوام کودرپیش مسائل کو دور کرنا میرابنیادی حق ہے ۔چند سال قبل گوجرانوالہ شہر کو انفراسٹرکچر کے حوالے سے ناپسندیدہ شہر قرار دیاجاتا تھا لیکن اب الحمداللہ اس شہر کی خوبصورتی کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔اس شہر کی تعمیر ترقی کا سارہ کریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے ۔گوجرانوالہ چیمبر اور جی بی سی نے مشترکہ کاوشوں سے ’’میڈ ان گوجرانوالہ‘‘ صنعتی نمائش کا انعقاد کر کے ایک عظیم کارنامہ انجام دیا ہے جس کیلئے دونوں ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تیار کی جانے والی مصنوعات جب میں کسی دوسرے ممالک میں لگی نمائشوں میں ڈسپلے دیکھتا ہوں تو میرا سر فخر سے بلند ہو جاتی ہے گوجرانوالہ ہنرمندوں کا شہر ہے بیشمار ممالک اس کا اعتراف کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ جی بی سی میں منعقد ’’میڈان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش کے افتتاح کے بعد گوجرانوالہ چیمبر کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر سعید احمد تاج ،سینئر نائب صدر شیخ عبدالرؤف ،چیئرمین جی بی سی خواجہ ضرارکلیم،سابق صدور اخلاق احمد بٹ،خواجہ خالد حسن ،خواجہ طاہر حسن ، حاجی محمد شکیل ،ملک امین ناز ،بابوامتیاز حسین، رحمان الحق کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ’’ میڈ ان گوجرانوالہ‘‘ صنعتی نمائش کا انعقادبے حد ضروری ہے اس طرح کی نمائشوں سے اپنے شہر کی مصنوعات کو ایک جگہ پر ڈسپلے کر کے دیگر ممالک کے کاروباری حضرات کی توجہ کا مرکز بنایا جا سکتا ہے۔ موجودہ حکومت کو پچھلے چار سالوں سے توانائی کا بحران ، گیس کی کمیابی،دہشتگردی جیسے مسائل کا سامنا تھا لیکن وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی بہترین قیادت اور درست پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کی حالت کافی حد تک بہتر چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں سی پیک کے منصوبے بننے جا رہے ہیں ۔ان منصوبوں کی بدولت چائنیز کمپنیاں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کریں گی جس طرح کی سہولیات چائنیزکاروباری حضرات کو دی جائیں گی بلکل اس طرح کے سہولیات پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی ہو نگی ۔جس پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ چیمبر اور جی بی سی نے جن طا لبات کا ذکر کیا ہے انہیں صوبائی اور وفاقی دونوں سطحوں پر حل کیا جائے گا تاکہ کاروباری مسائل حل اور معیشت ترقی کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button