گوجرانوالہ و ممبر قومی اسمبلی شازیہ سہیل میر نے خواتین اور یوتھ کے مسائل حل کریں گے –
گوجرانوالہ 30 اپریل
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وایس اف کینیڈا )
جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ و ممبر قومی اسمبلی شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ سنٹر آف پاکستان اینڈ انٹر نیشنل ریلیشن یوتھ اور خواتین کی تر قی کے لئے کام کرتی ہے اس میں ایک روڈ میپ دیں گے جوکہ خواتین اور یوتھ کے مسائل حل کریں گے ہم جلد ہی E- women کے نام سے خواتین کیلئے اورStart- up کے نام سے نوجوانوں کے لئے ایک پروگرام لانچ کریں گے جس میں چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ اور انڈسٹریز خواتین اور یوتھ کیلئے ٹریننگ پروگرام شروع کر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں خواتین اور یوتھ کو قومی دھارے میں شامل کرنا اولین فرض ہے اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس صدر سعید تاج سے یوتھ کے ہمراہ ایک تفصیلی ملاقات ہو چکی ہے اور عنقریب خواتین اور یوتھ کی بہتری اور بھلائی کے پروگرام کے لئے ایم او یو سائن ہو گا ۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے شازیہ سہیل میر نے پاکستان مسلم لیگ ہاؤسں گوجر انوالہ میں منعقدہ پروگرا م میں یوتھ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ پی پی 95 کی 14 یونین کونسلز سے یوتھ کے نمائندوں نے شر کت کی۔ اس موقع پر صدر پی پی 95 عثمان مغل کی قیادت میں مسلم لیگی کارکن کارکن اور یوتھ لیڈر ولید آصف بٹ و دیگر عہدیداران و کارکن بھی موجود تھے۔