گوجرانوالہ وزیر مملکت پا نی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر ،افطار اور نماز تراویح کے دوران لو ڈشیڈنگ نہیں ہو گی
مئی 10، 2017
(بشیر باجو ہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ گیپکو ہیڈ کوارٹر میں پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے ان کاکہنا تھا کہ ما ضی میں حکمرانوں نے کمیشن بنا نے کیلئے تیل کے پا ور پلا نٹ لگا ئے مو جو دہ حکو مت نے دن رات محنت کر کے جنریشن ،ٹرانسمیشن اور نظام کی اپ گریڈیشن کر تے ہو ئے لو دشیڈنگ پر کا فی حد تک قا بو پا لیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بننے سے دو ہزار تیرہ تک صرف تیرہ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہوئی ،ہم نے پانچ سالوں میں بجلی کی پیداوار ڈبل کردی اور مارچ دو ہزار اٹھارہ میں ملک سے اندھیروں کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا، وزیر مملکت پانی و بجلی کاکہنا تھاکہ اس سال رمضان المبارک لوڈ شیڈنگ فری تو نہیں ہوگا ، لیکن گذشتہ سال کی نسبت کمی ضرور ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ہمارے ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہیں
، میاں نواز شریف نے اپنی تین پشتوں کا حساب دے دیا ہے،اور جو کہتا تھاکہ میراحساب لو اب اس کے احتساب کا وقت آیا تو وہ چیخیں ماررہا ہے، انہوں نے عمران خان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جو اپنی بیوی بچوں کو مطمئن نہیں کر سکا وہ عدالت کو کیسے مطمعین کرئے گا اب بتائیں کہ بنی گالہ کی اراضی کہاں سے آئی اب، انہیں حساب دینا ہو گا، عابد شیر نے سابق صدر آصف علی زرداری پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں علی باباچالیس چوروں کے احتجاج سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سندھ اور کے پی کے میں پی ٹی آئی سمیت سب ڈاکوؤں نے مل کر ہمارے خلاف ضمنی انتخاب لڑے ،لیکن مسلم لیگ (ن)واضح اکثریت سے کامیاب ہوئی ،انہوں نے کہاکہ روز حکومت کے جانے کا دعوی کر نیوالے خود اپنی موت خود مررہے ہیں،سندھ اور کے پی کے میں ن لیگ حکومت بنانے جا رہی ہے ،اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)چاروں صوبوں میں کامیاب ہوکر مرکزمیں حکومت بنائے گی اور عوام میاں نواز شریف کو دوربارہ وزیر اعظم منتخب کریں گے ،وزیر مملکت کی گیپکو ہیڈ کوارٹر میں پر یس کا نفر نس کے دوران شہریوں نے اپوزیشن لیڈر میو نسپل کا رپو ریشن یحیی بٹ کی قیادت میں گیپکو آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کابد ترین سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ان کے کاروبار زندگی اور روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو چکے ہیں، مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ، اس موقع پر گیپکو آفس کے سیکیورٹی عملہ نے مین گیٹ بند کر کے تالے لگا دئے تاکہ مظاہرین گیپکو دفتر کے اندر داخل نہ ہو سکیں ۔