گوجرانوالہ: ن لیگی کارکنان کا اے آر وائی نیوز کی ٹیم پر حملہ

گوجرانوالہ: شیرانوالہ باغ کے قریب مسلم لیگ کے کارکنان نے ایک بار پھر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کی ڈی ایس این جی پر حملہ کردیا۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شیرانوالہ باغ میں لیگی کارکنان نے اے آر وائی کی ڈی ایس این جی پر حملہ کیا اور شرپسند عناصر نے گاڑی پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے مارے۔
حملہ آوروں نے آر وائی نیوز کی ٹیم کو سچ دکھانے کی پاداش میں مغلظات بکیں اور دھمکیاں بھی دیں، حملہ آوروں نے ڈی ایس این جی کا کافی دور تک تعاقب بھی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں