Draft

گوجرانوالہ میں چیرمین پیمرا کے خلاف وکلا کا احتجاج

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وی او سی آن لائن)
 گوجرانوالہ میں چئیرمین پیمرا کے خلاف وکلا کا احتجاجی کیمپ ،رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے پیمرا اور حکومت کے خلاد نعرے بازی کی 
 ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی قیادت میں ضلعی کچہری میں وکلا ء نے چیئرمین پیمرا ابصارعالم کے خلاف احتجاجی کیمپ لگا یا،جس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر وکلا ء نے پاک فوج کے حق اور چیئرمین پیمرا کے خلاف شدید نعرے بازی کی، قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن کی عدالت میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی طرف سے ایک رٹ پٹیشن بھی دائر کی گئی تھی جسے سماعت کے لیے منظور کرلیا گیا، پٹیشن میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین پیمرا اور حکومت ملی بھگت سے پاک فوج کے خلاف سازش میں ملوث ہیں اور اراضی کے نام پر پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،پٹیشن میں مزید لکھا گیا ہے کہ چئیرمین پیمرا ابصار عالم نے کروڑوں پاکستانیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ،اس لئے چئیرمین پیمرا کو عہدے سے ہٹا کر اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button