گوجرانوالہ میں پرائس کنٹرول ٹیم کے چھاپے!
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ: فروری ((8 فروری )ڈ پٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ا سسٹنٹ کمشنر وزیر آباد، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں اور اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے اچانک چھاپے مار ے اس طرح انہو ں نے تین افراد کوگرفتارکرکے تین دن کے لیے جیل حکام کے حوالے کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد انور بریار نے شہر کے مختلف علاقوں میں 13ریڈز کئے اس موقع پر انہو ں نے دو دوکانوں پر پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر5, 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنرنوشہر ہ ورکاں احسان اللہ کدھر نے بھی پرائس کنٹرول کے حوالے سے 8ریڈز کیے ، انہوں نے کریانہ کی دوکانوں پر چھاپوں کے دوران 3خلاف ورزیوں پرمجموعی طور پر 6ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور تین گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں، گرفتار افراد کو تین دن کے لیے جیل حکام کے حوالے کر دیا گیاہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی گوجرانوالہ عدنان شہزاد نے ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان کی ہدایت پر فتومنڈ بازار میں مختلف دوکانوں پر پرائس کنٹرول کے حوالے سے چھاپے مارے، 2دودھ فروشوں کو زائد قیمت پر دودھ بیچنے پر پانچ پانچ ہزار جرمانہ جبکہ گوشت بیچنے والے 2قصابوں کو زائد قیمت پر دس دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا جمیل نے 4انسپکشنز کیں ، خلاف ورزی پر ایک دوکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا۔