گوجرانوالہ میں ٹرین حا دثہ 35مسافر زخمی 31کو موقع پر طبی امداد دی گئی 4کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا گیاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ 18اپریل
ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد عامر جان نے چندا قلعہ کے قریب ٹرین حادثے کے مقام کا دورہ کرتے ہو ئے جاری امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا ، زخمیوں کو بہترین طبی امداد ددینے کی ہدایت کی، حادثے میں 35مسافر زخمی ہوئے ،31کو موقع پر طبی امداد دی گئی 4کو ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کیا گیا۔پولیس کی طرف سے مسافروں کے سامان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ، 8ایس ایچ اوز اور 4ڈی ایس پیز بھی جائے حادثہ پر موجود رہے
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سپیشل بسوں کے ذریعے حادثے کا شکار ٹرین کے مسافروں کوایمن آباد سٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ضلعی انتظامیہ نے مسافروں کے لیے کھانے اور ٹھنڈے پانی کا بھی انتظام کیا،ایمن آباد سٹیشن سے مسافروں کو خصوصی ٹرین کے ذریعے لاہو ر روانہ کر دیا گیا ۔اس کے علاوہ نجی تنظیم کے جوانوں نے بھی حصہ لیا اور لوگوں کو کھانا اور پانی وغیرہ مہیا کرنے میں کوئی کسر نا چھوڑی جائے
حادثہ کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عامر جان نے سی پی او ندیم کھوکھر اور ایس ایچ او ریلوے کو ہدایت کی کہ مسافروں کے سامان کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے حادثے کے مقام پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے ۔ انہوں نے مسافروں کو ٹرین سے بروقت نکالنے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے پر ریسکیو 1122، سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو شاباش دی اورمقامی شہریوں کے تعاون کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی کی طرف سے بروقت امدادی کاروائیاں شروع کیے جانے سے قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مدد ملی، شہریوں کا جذبہ خدمت قابل تعریف ہے ۔
قبل ازیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ اور ٹی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حادثے کے زخمیوں کو بہترین اور بروقت طبی امداد دی جائے ۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا جمیل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزاد کو جائے حادثہ پر پہنچنے اور امدادی کاروائیوں کی سرپرستی کی نگرانی کی ہدایت کی ۔ انچارج ریسکیوثاقب نے حادثے اور امدادی کاروائیوں کے حوالے سے ڈی سی او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 35مسافر زخمی ہوئے جن میں4کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ، ،31معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔
ٹرین کی پٹری سے اتری ہوئی بوگیوں کے سیدھا ہونے پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے گا ، حادثہ میں کوئی مسافر جاں بحق نہیں ہوا ،ڈی ایچ کیو میں زیرعلاج چاروں مریضوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے
سی پی او ندیم کھوکھر ، آرمی کے کرنل یعقوب ، مئیر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام ، اسسٹنٹ کمشنر صدر رانا محمد جمیل ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عدنان شہزادسمیت دیگر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جاری امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا ۔
ٹرین حادثہ تمام تر کوریچ پاکستان کے بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا اور ان کی ٹیم نے کی اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر کینیڈا نصیر ظفر سارے واقعہ میں آن لائن رہے اور تما م تر ڈائریکشن دیتے رہے اور پوری ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا