گوجرانوالہ میں ٹرک اور پک اپ میں تصادم ،3افراد جاں بحق ،2زخمی

گوجرانوالہ (نئوز وی او سی آن لائن ) گوجرانوالہ میں کامونکی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اور پک اپ میں تصادم سے 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔
ابتک نیوز کے مطابق کامونکی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر پک اپ سے جا ٹکرایا ، حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ پک اپ میں موجود خاتون اور تین سالہ بچی سمیت 3افراد موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 2افراد زخمی ہیں ۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے تاہم انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئے پولیس کی کوشش جاری ہے ۔
Load/Hide Comments