Draft

گوجرانوالہ میں ماہ رمضان کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا- سٹی پولیس آفیسر

گوجرانوالہ( 26مئی
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے اور مساجد ، امام بارگاہوں و دیگر دینی عبادت گاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں۔2700سے زائد عبادت گاہوں 16رمضان بازار، 32دستر خوان اور 42مین شاپنگ سنٹرز، مارکیٹ اور بازاروں کی سیکیورٹی کے لئے 2100سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلع بھر کی تمام بڑی مساجد پر نماز تراویح کے اوقات میں مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے اس کے علاوہ تمام حساس عبادت گاہوں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں اینٹی سٹریٹ کرائم فورس کے جوان بھی گشت کریں گے۔605میٹل ڈیٹیکٹر، 200کے قریب سی سی ٹی سی کیمرہ اور واک تھرو گیٹ کے ذریعے بھی چیکنگ کو موثر بنایا جائے گا۔ سی پی او نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقہ میں سکیورٹی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔ علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کریں۔ بھائی چارہ کی فضا کو فروغ دیتے ہوئے اتحاد بین المسلمین پر زور دیا جائے ۔اپنے قول ، فعل یا عمل سے دوسرے کی دل آزاری نہ کی جائے ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون شکنی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لاری اڈوں ، بس اسٹینڈز ، ہوٹلز، سرائے اور گیسٹ ہاؤسز کے علاوہ دیگر اہم و حساس مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کئے جائیں۔ سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے مزید کہا کہ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم پولیس چیک پوسٹوں پر نگرانی کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔انشاء اللہ شہریوں کو ہر صورت امن کی فضا مہیا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button