Draft

گوجرانوالہ میں شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا آن لائن)
گوجرانوالہ (31جنوری ) تھانہ صدر گوجرانوالہ نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شہریوں کوروک کر لوٹنے والے گروہ کے تین ارکان گرفتار
کر کے ان کے قبضہ سے لوٹے گئے ایک لاکھ روپے،چار موبائل فون اور واردات میں ا ستعمال ہونے والا اسلحہ ایک بندوق اور تین پسٹل برآمد کئے ہیں ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں اکبرعرف اکبری (سرغنہ)، وکیل ساکنان موسیٰ پور اور لیاقت علی سکنہ بورے والا شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال انیس جنوری کو نامعلوم مسلح ملزمان نے سیم پلی کوٹ حنیف کے قریب مسمی عمیر اور محمد اسلم جب کہ دوسری واردات میں بوتالہ شرم سنگھ کنٹرول شیڈ کے قریب ندیم عباس سکنہ حمید کلاں کواسلحہ کے زور پر روک کر ان سے نقدی، موبائل فونز و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کر کے عمیر اور اسلم کو مضروب کر دیا ۔ دونوں وقوعہ جات کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سٹی پولیس آفیسر
محمد وقاص نذیر نے ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کو مناسب ہدایات جاری کیں ۔ جنہوں نے ایس ڈی پی او پیپلز کالونی محمد خان کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ انسپکٹر محمد سلیم ، سب انسپکٹر محمد جاوید، خالد جاوید، اے ایس آئی جاوید اقبال ، محمد افضل، طاہر محمود، ناصر محمود و دیگران پر ٹیم تشکیل دے کر انہیں نامعلوم ملزمان ٹریس کر کے گرفتار کر نے کا ٹاسک دیا ۔ٹیم نے مضروبان کے بیان ریکارڈ کر کے وقوعہ بارے اہم شواہد اکٹھے کئے ۔گردونواح سے معلومات حاصل کیں اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت اکبر عرف اکبری گروہ کے تین ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مال برآمد کیا ۔گینگ کے مفرور ارکان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ تفتیش جاری ہے ۔ اہم انکشافات کی توقع ہے ۔اہل علاقہ نے اکبری گینگ کی گرفتاری پر پولیس تھانہ صدر گوجرانوالہ کی کارروائی کو قابل ستائش قرار دیا جب کہ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button