Draft

گوجرانوالہ میں سوئی گیس کنکشنز میں بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ۔

گوجرانوالہ :محکمہ سوئی گیس کی طرف سے 80 سے زائد ہاﺅسنگ سکیموں کو گیس کے کنکشن دینے پر پابندی قائم رکھنے جبکہ جن ہاﺅسنگ سکیموں میں پابندی کے باوجود کنکشن لگائے گئے ہیں ان کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ اور گردونواح میں درجنوں ہاﺅسنگ سکیمیں این او سی کے بغیر کام کررہی ہیں اور سوئی گیس حکام نے غیر قانونی تعمیر ہونے والی ہاﺅسنگ سکیموں پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔ مدینہ ٹاﺅن‘ میراں جی ٹاﺅن‘ مکہ سٹی‘ صابری ٹاﺅن‘ نیو ماڈل ٹاﺅن‘ الحبیب ٹاﺅن‘ کینال ویو‘ جی میگنولیا‘ جنت ٹاﺅن ودیگر ہاﺅسنگ سکیموں کا نام پابندی والی سکیموں میں شامل ہے۔ سوئی گیس ذرائع نے کہا ضلعی انتظامیہ اور جی ڈی اے کی جانب سے گرین سگنل کے بغیر اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے متعدد ہاﺅسنگ سکیموں میں بجلی اور سوئی گیس کی کنکشن لگائے جاچکے ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں میں سوئی گیس کے کنکشن لگائے جاچکے ہیںان کی تحقیقات کےلئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائے گی۔دریں اثنا سوئی گیس کی ٹیموں نے گوندلانوالہ‘ سیٹلائٹ ٹاﺅن‘ گرجاکھ‘ نوشہرہ روڈ‘ لوہیانوالہ‘ نعمانیہ روڈ‘ کنگنی والا اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران کمپریسر کا غیرقانونی استعمال کرنے والے 155 صارفین کے میٹر اتارلئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button