پاکستانپنجابگوجرانوالا’’کنٹری بیورو‘‘۔
*گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی*
بیورو رپورٹ (وی او سی نیوز اردو)
گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی، آج رات ولیمہ تھا۔
پولیس نے بتایاکہ خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود سامان جل گیا اور سابق شوہر کا بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔