Draft

گوجرانوالہ میں بھی چھرا مار گروپ نے خواتین پرحملے شروع کر دیے

گوجرانوالہ 8 اکتوبر
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کا چاقوسے خاتون پر حملہ،زخمی خاتون کوسول ہسپتال منتقل کردیاگیا،میڈیا رپورٹس
گوجرانوالہ میں بھی چھرا مار گروپ نے خواتین پرحملے شروع کردیے، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چاقوسے حملہ کرکے خاتون مہوش کوزخمی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بعد چھرا مار گروپ پنجاب میں بھی پہنچ گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے علاقے ابراہیم کالونی میں جناح روڈ پرچھرامار گروپ سرگرم ہوگیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے خاتون مہوش پرچاقو سے حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔زخمی خاتون کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خاتون کا کہناہے کہ 2 نقاب پوش موٹرسائیکل سواملزمان نے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔ پولیس نے حملہ آورکیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button