گوجرانوالہ میں با پ کے قتل کا بدلہ۔بیٹے نے فائرنگ کر کے خالہ کو قتل کردیا۔
گوجرانوالہ 30 اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
شریف پورہ کے رہائشی شاہد عرف چھانہ نے اپنی خالہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ اور خود موقع سے فرار ہو گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دھلے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم شاہد کے باپ گوگا بازیگر کو 1 ماہ قبل اسکے سالوں نے 2لاکھ روپے لین دین کے تنازعہ پر قتل کیا تھا ۔ جس کی رنجش پر آج مقتول کے بیٹے شاہد عرف چھانا نے فائرنگ کرکے اپنی خالہ زیتون بی بی کو قتل کر دیا ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے اپنے سگی خالہ کو پانچ گولیاں ماریں ۔ جس کے باعث مقتولہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔پولیس نے مقتولہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں