گوجرانوالہ میں ایک معروف سپر سٹور کے گودام سے6ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر دوکرڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا ، ڈاکو گودام میں موجود 22افراد کو رسیوں سے باندھ کر پورا گودام خالی کرکے لے گئے

( بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وی او سی آن لائن) پولیس کے مطابق چاندا قلعہ کے قریب امتیاز سٹورکے گودام میں6 ڈاکو داخل ہوئے اور چھ گھنٹوں تک لوٹ مار کرتے رہے ڈاکوؤں نے گودام کے اندر موجود تمام عملہ کو رسیوں سے باندھا اور پھر الیکڑانک ،کاسمیٹک اور دیگر قیمتی سامان ایک بڑے لوڈر ٹرک میں بھر کر لے گئے ،واردات کے داران ڈاکوؤں نے گودام میں کام کرنے والے 22افراد کو شدد کا نشانہ بھی بنایا ،دوسری طرف تالا توڑ گروپ نے اسلامیہ پارک اور ملک پارک کے علاقوں میں تین دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ لی جبکہ پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں