گوجرانوالہ سٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے پی ایچ اے کی حالیہ کارکردگی کو زبردست طریقے سے سراہا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
گوجرانوالہ سٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے پی ایچ اے کی حالیہ کارکردگی کو زبردست طریقے سے سراہا ہے۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں گوجرانوالہ کے عوام کو تفریحی سہولیات فراہم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ محکمہ کی موجودہ کارکردگی شاندار ہے۔پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے میں کمال مہارت کا مظاہرہ کیا گیاہے اور مختصر عرصہ میں گوجرانوالہ کو پھولوں کا شہر بنایا ہے۔جس پر چیئرمین پی ایچ اے توفیق احمد بٹ و ڈائریکٹر ایڈ من کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں منعقدہ مختلف محکموں کی کارکردگی جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔اس پرچیئرمین پی ایچ اے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام قومی و صوبائی اراکین اسمبلی ، سول سوسائٹی ،اوردیگر اداروں کے سربراہان کی جانب سے پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہنے پر تمام ملازمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔عملہ کی دن رات کی محنت سے ایسا ممکن ہوا ہے۔امید ہے کہ تمام افسران و ملازمین اسی طرح محنت و لگن سے کام کرتے رہیں گے۔تاکہ گوجرانوالہ شہر کو خوبصورت سر سبز و شاداب بنانے کا مشن پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔