پاکستان
گوجرانوالہ سمیت پنجاب میں 4515ڈسٹرکٹ ٹیچرز کی اسامیاں ختم کردی گئیں،
گوجرانوالہ۔۔۔۔۔!ڈسٹرکٹ ٹیچرز کی پرائمری ، مڈل اورہائی سکولوں میں تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے گئے ،صوبائی محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ان ٹیچرز کی سکولوں میں تعیناتی کی رپورٹ بھی طلب کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولوں میں چیک اینڈ بیلنس رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ ٹیچرز تعینات کیے گئے تھے جو طلباو طالبات کا ماہانہ ٹیسٹ اورپرائمری اساتذہ کو تربیت دینے کے فرائص انجام دے رہے تھے ، مجموعی طورپرپنجاب بھر کے 36اضلاع میں 4515ڈسٹرکٹ ٹیچرز، ڈیٹا انٹری آپریٹر،نائب قاصد اور ڈرائیورشامل تھے کی پوسٹیں ختم کردی گئیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان ٹیچرز کو تعینات کرکے رپورٹ سات یوم کے اندر صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوائی جائے ۔