گوجرانوالہ: سب انسپکٹر محمد سلیمان کو تھانہ ریلوے پولیس کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
گوجرانوالہ: سب انسپکٹر محمد سلیمان کو تھانہ ریلوے پولیس کا نیا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا
تاریخ: 22 اپریل 2025ء
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
گوجرانوالہ ریلوے پولیس تھانے میں نئی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے تحت سب انسپکٹر محمد سلیمان کو باقاعدہ طور پر بطور ایس ایچ او چارج سونپ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان، جو اس سے قبل صغیر پولیس لائن لاہور میں خدمات انجام دے رہے تھے، کا تبادلہ مورخہ 14 اپریل 2025ء کو ایس آر پی لاہور کے احکامات کی روشنی میں گوجرانوالہ ریلوے پولیس تھانے میں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، مؤرخہ 20 اپریل 2025ء کو بوقت 20:25 بجے محمد سلیمان نے تھانہ ریلوے پولیس گوجرانوالہ میں باقاعدہ حاضری دی اور سب انسپکٹر اصغر علی، جو عبوری طور پر ایس ایچ او کے فرائض انجام دے رہے تھے، سے چارج لے کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یہ پیش رفت تھانہ ریلوے پولیس گوجرانوالہ کے روزنامچہ میں باضابطہ طور پر درج کی جا چکی ہے۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k