گوجرانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر واہنڈو میں شعبہ ڈینٹل عرصہ دراز سے غیر فعال مریض و لواحقین پریشان
فیضان ناصر ورک انچارج شعبہ ڈینٹل سرجن اور کلرک مسلسل عرصہ دراز سے ہیلتھ سنٹر سے غیر حاضر
مریضوں کو نجی کلینک یا پرائیویٹ ہسپتال سے چیک اپ کی ہدایت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی خاموشی معنی خیز
گوجرانوالہ (عظمیٰ شاہین سے) کامونکی رورل ہیلتھ سنٹر واہنڈو کے مسائل ختم نہ ہو سکے، شعبہ ڈینٹل عرصہ دراز سے بند ہونے سے مریض و لواحقین بے یار و مددگار ہو گئے، انچارج شعبہ ڈینٹل کے مسلسل غیر حاضر رہنے سے مریضوں کو نجی کلینک یا پرائیویٹ ہسپتال سے چیک اپ کی ہدایت کی جاتی ہے، جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی کالی بھیڑوں نے خاموشی اختیار کر لی ہے، سہولیات کی فراہمی میں ہیلتھ سنٹر ڈسپنسری کی مانند ہو کر رہ گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ انچارج شعبہ ڈینٹل اور کلرک عرصہ دراز سے ہیلتھ سنٹر سے غیر حاضر ہیں اور انکی حاضری کو عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے یقینی بنایا جا رہا ہے، سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ سنٹر کے عملہ کے خلاف ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو بار ہا درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی کالی بھیڑوں نے بھی نوٹس لینے کی بجائے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس پر سماجی کارکنان نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ہیلتھ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.