گوجرانوالہ ختم نبوت (صلی اللہ علیہ وسلم) کانفرنس میں مزید 5استعفی پیش کئے جائینگے ،مبشر لقمان
گوجرانوالہ 20دسمبر2017ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
نواز شریف اداروں سے ٹکراؤ کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں اور انہوں نے آئین اور قانون کو ہر طرح سے پامال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
سینئر تجزیہ کارمبشر لقمان نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف شیخ مجیب الرحمن بننے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اداروں سے ٹکراؤ کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں عدلیہ کے خلاف تحریک چلا کر انہیں زچ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا میاں نواز شریف نے عدالتوں کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان بھی کر دیا ہے شاید وہ یہ سب اس لئے کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اداروں کو زچ کرنا چاہتے ہیں ۔
نواز شریف نے آئین اور قانون کو ہر طرح سے پامال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ان کا کام صرف اپنے حق میں آنے والے فیصلوں کو قبول کرنا ہے اور مخالف میں آنے والے فیصلوں پر تحریک چلانا ان کا وطیرہ بن چکا ہے اس وقت حکومت مزید مشکلات کا سامنے کرنے جا رہی ہے کیونکہ 24دسمبرکو ختم نبوت کانفرنس کے دوران گوجرانوالہ میں مزید 5استعفی پیش کئے جا رہے ہیں