گوجرانوالہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران شاندار کارکردگی۔28مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار۔
گوجرانوالہ 21 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کی ہدایت پر مجرمان اشتہاری اور نان رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ضلعی پولیس نے گزشتہ رات جنرل ہولڈ اپ(ایس او ایس کال)کے دوران28مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرور گرفتار کئے جب کہ 130 موٹر سائیکل سواروں کو چیک کیا گیا جن میں 13موٹر سا ئیکلوں کے کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں مختلف تھانہ جات میں بند کر دیا۔ دوران چیکنگ 6پسٹل ،2بندوق،450 گرام چرس اور 167لٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔سی پی او نے کہا ہے کہ مجرمان اشتہاری کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔ اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ شراب اور ناجائز اسلحہ کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سٹی پولیس آفیسراشفاق خان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناددینے کا اعلان کیا ۔