گوجرانوالہ تھانہ باغبانپورہ کا آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ لاکھوں
تھانہ باغبانپورہ کا آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔
لاکھوں روپے مالیت کے 6000ہزار سے زائد ماچس پٹاخے اور انار پکڑے گئے ۔تین ملزم گرفتار۔ (بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوزوائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ (28اپریل )ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کے احکامات کے پیش نظر ایس ایچ او باغبانپورہ چودھری بدر منیر گل نے آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اپنی ٹیم کے ہمراہ محلہ مومن آباد میں ریڈ کر کے لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کر کے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔برآمد ہ مال میں لاکھوں روپے مالیت کے چھ ہزار سے ز ائد ماچس پٹاخے اور انار جب کہ گرفتار کئے گئے ملزمان میں عبدالرحمان ، قیصر ، اسد اقوام انصاری ساکنان محلہ مومن آباد نوشہرہ روڈ شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شب برات کی آمد کے موقع پر آتش بازوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر آتش بازی کا سامان فروخت کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں ۔جس سے انسانی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نذر آتش ہونے کو خطرہ تھا ۔ان حالات کے پیش نظر ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی جانب سے ایس پی ڈویژنز کو ضلع بھر میں آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے بارے ہدایات جاری کی گئیں ۔احکامات کے پیش نظر ضلع بھر میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔ ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ چودھری بدر منیر گل نے ایس پی سٹی محمد عمران سیٹھی کی نگرانی میں سب انسپکٹر علی احسان منج و دیگرپولیس افسران اور جوانوں پر ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے حسب مخبری محلہ مومن آباد ریڈ کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر ان کے گھروں سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کر کے ان کے خلاف آتش بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے ۔ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ سامان شب برات کے موقع پر فروخت کرنا تھا ۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشز محمد ندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ آتش باز کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔انہوں نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او باغبانپورہ چودھری بدر منیر گل اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔شہری حلقوں نے بھی پولیس کا اس کا رروائی کو قابل ستائش قرار دیا ۔