Draft

گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام امتحان سیکنڈری سکول پارٹ I (نہم) سالانہ 2017 ء مورخہ 3 مارچ بروز جمعہ کو شروع ہو گا-

گوجرانوالہ 27 فروری
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) کنٹرولر امتحانات بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ ایجوکیشن گوجرانوالہ نے کہا ہے کہا ہے کہبورڈ ہذا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا امتحان سیکنڈری سکول پارٹ I (نہم) سالانہ 2017 ء
مورخہ 17-03-2017بروز جمعہ کو شروع ہو رہا ہے۔ جس کے لئے پرائیویٹ امیدواران کو
رولنمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دئیے گئے گھریلو پتہ پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امسال بھی بورڈ سے الحاق شدہ جملہ ادارے اپنا اپنا پاس ورڈ استعمال کرتے ہوئے بورڈ کی
ویب سائٹ سے رولنمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کریں گے جسے متعلقہ سربراہ ادارہ اپنی مہر و دستخط ثبت فرما کر جاری کریں۔
واضح رہے کہ امتحانی مرکز میں ریگولر امیدواران کیلئے صرف سربراہ ادارہ کی مہر و دستخط والی سلپ ہی قابل قبول ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ امیدواران کی سہولت کے پیش نظر بورڈ ہذا نے اپنی ویب سائٹwww.bisegrw.com) ( پر امتحان مذکورہ کے امیدواران کے گروپس، سنٹرز بھی اپ لوڈ کر دیے ہیں ،جس سے پرائیویٹ امیدواران اپنی رول نمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پرائیویٹ امیدواران جن کی اہلیت نامکمل ہے ان کو اعتراض ختم کرانے کیلئے یاددہانی مراسلہ جات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ان امیدواران کے مفاد میں ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فی الفور اعتراضات دور کروا کر اپنی
رولنمبر سلپس بورڈ سے حاصل کر لیں۔دفتر کا اعتراض ختم نہ ہونے کی صورت میں رولنمبر سلپس جاری نہیں کی جائیں گی۔ اور اس کی تمام تر ذمہ داری امیدواران پر عائد ہو گی۔ تاہم جن امیدواران کو مورخہ 10-03-2017 تک رولنمبر سلپس موصول نہ ہوں، وہ باالمشافہ یا بذریعہ ٹیلی فون نمبر 055-9200751-55 (ایکسٹینشن نمبر 159 ) 055-3894499 اسسٹنٹ کنٹرولر(نہم )بورڈ ہذا سے رابطہ کر کے بلا معاوضہ مثٰنی رولنمبر سلپ حاصل کر سکتے ہیں۔میدوار باالمشافہ رابطہ کی صورت میں داخلہ فارم جمع کروانے کی اصل رسید / اعتراض لیٹر ضرور ہمراہ لائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button