Draft

گوجرانوالہ (اے ڈی ایل آر) سٹی کرپشن کا گڑھ بن گیا،، چوکیدار الیاس سینٹر کے تمام فرائض منصب سر انجام دینے لگا

گوجرانوالہ ۔30مئی2017
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ (اے ڈی ایل آر) سٹی کرپشن کا گڑھ بن گیا،، چوکیدار الیاس سینٹر کے تمام فرائض منصب سر انجام دینے لگا ۔اریجنٹ فرد کیلے علحیدہ نرخے جاری جبکہ ا نتقال وراثت کی فائلیں، اخباری اشتہارات کے علحیدہ
زائد پیسے وصول کرنے لگا ۔سینٹر کے تمام افسران کماؤ پتر کی کمائی والی پالیسوں سے خوش، AC سٹی کا سینٹر پر سرپرائز وزٹ کاغذی کارروائی تک رہا ۔
(تفیصل کے مطابق ) گوجرانوالہ ADLR سٹی کمپیوٹر سینٹر میں چوکیدار الیاس کی سرپرستی میں چلنے لگا ۔بتایا جاتا ہے کہ چوکیدار الیاس اپنا چوکیدارا چھوڑ کر کمپیوٹر سینٹر میں ٹوکن مشین کا بادشاہ بن گیا ۔جبکہ ایمرجنسی حالات میں ضمانتی فرد کلیے آئے سائلین سے ارجنٹ فرد حاصل کرنے کے لئے منہ مانگے دام مقرر جبکہ آوٹ آف ریکارڈ زمینوں کے سٹے آرڈر اور زمینوں کی ملکیتی جاننے کے لئے پراپرٹی ڈیلر اور قبضہ مافیا کے ساتھ مبینہ طور پر ملوث، جگہ رولے کی ہے یا بغیر رولے کی ہے یہ بتانے کی علحیدہ کمیشن مقرر ۔انتقال وراثت کلیے آئے شہریوں کی فائلیں مکمل کر نے بغیر کسی انتظار کے کام ہو جائیگا ۔جبکہ اخباری اشتہارات کے لئے بھی برائے راست چوکیدار الیاس کی خدمات حاصل ہیں ۔ADLR سٹی کمپیوٹر سینٹر کے تمام افسران بالا چوکیدار الیاس محکمانہ کماؤ پتر سے خوش اسلوب دیکھائی دیتے ہیں ۔جبکہ گزشتہ روز ,AC سٹی عدنان شہزاد کا سینٹر پر سرپرائز وزٹ کاغذی کارروائی تک رہا ۔بات اس امر کی ہے کے پٹواری کلچر سے شہریوں کو بچانے کیلئے کمپیوٹر سینٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا لگتا ہے شہری پٹواری بادشاہوں سے تو بچ گئے ۔مگر چوکیدار بادشاہوں کے ہاتھوں پھنس گئے،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button