گوجرانوالہ :اے ایس آئی شفیق اور تھانہ کینٹ کے محرر اصغر گرفتار
ڈی ایس پی گوجرانوالہ کینٹ رانا شبیر احمد خان نے حوالات سے گرفتاربا اثر ملزمان کو فرارکروانے پر تفتیشی افسر اے ایس آئی شفیق اور تھانہ کینٹ کے محرر اصغر کو فوری گرفتار کرواکر حولات میں بند کروادیا۔ ذرائع کے مطا بق اے ایس أئ شفیق اور محرر تھانہ کینٹ اصغر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی عرصہ سے پشت پناہی کررہے تھے اور عوامی سطح پر کرپشن اورجرائم پیشہ گروہوں سے رابطے کی درجنوں شکایات موصول ہو رہی تھیں.شفیق اے ایس آئی تھانہ کینٹ سے صرف تین کلو میٹر دور گلشن لیبر کالونی جی ٹی روڈ گوجانوالہ کا رھائشی ہے ۔اور کانسٹیبل سے محرر اور پھر اے ایس آئی پروموشن پر با اثر افراد کی سفارش پر ھمیشہ اپنے علاقہ تھانہ کینٹ میں ہی تعینات رہا ہے جس سے علاقہ کے جرائم پیشہ افراد سے اسکے ھمیشہ سے اچھے تعلقات رہے۔شفیق اے ایس آئی کو با اثر سیاسی و طاقتور شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل رہی ہے۔