Draft
گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار
گوجرانوالہ: گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم پکڑا گیا۔
مجھے فیل کیوں کیا‘‘ گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ کی عمارت کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم پکڑا گیا۔ خواجہ حسن نامی طالبعلم جو ایف اے کے سپلیمنٹری امتحان میں فیل ہوگیا تھا نے ایجوکیشن بورڈ انتظامیہ کو ای میل بھیجی کہ بورڈ بچوں کا مستقبل تباہ کررہا ہے وہ بورڈ کی بلڈنگ بم سے اڑا دے گا اسے مذاق نہ سمجھا جائے۔
اس ای میل پر انتظامیہ نے طالبعلم کیخلاف قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دی جس پر سول لائن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔