Draft

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے خصوصی ڈیوٹیاں

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئیفیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ گیپکو کی تمام118 سب ڈویژنوں 24 ڈویژنوں اور 5سرکلز میں ہنگامی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں ان چھٹیوں کے دوران صارفین کی شکایات ومسائل کے فوری حل کیلئے یہ مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ان ہنگامی مراکز میں موجو د عملہ علاقہ میں کسی بھی جگہ بجلی کی ٹرپنگ،بریک ڈاؤن یا دیگر کسی نقص کی صورت میں فوری سروس فراہم کرے گا۔مزید کسی معلومات اور شکایات کی صورت میں گیپکو سرکل سطح پر متعلقہ افسران سے درج ذیل نمبرز پر بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ سٹی سرکل گوجرانوالہ میں ایس ای سٹی سرکل لیاقت علی ڈھلوں موبائل نمبر0340-0001449دفتر کے نمبر055-9200597، کینٹ سرکل گوجرانولہ میں ایس ای کینٹ زاہد جاویدموبائل نمبر0340-0001671دفتر کے نمبر055-4446688،سیالکوٹ سرکل میں ایس ای سیالکوٹ پرویز اقبال موبائل نمبر0340-0002181دفتر کے نمبر052-9250693۔،گجرات سرکل میں ایس ای گجرات سرکل ارشد منیر موبائل نمبر0340-0001902دفتر کے نمبر053-9260292 جبکہ نارووال سرکل میں ایس ای نارووال رفیق اقبال0340-0002185دفتر کے نمبر0542-500068شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں گیپکو ہیڈ کوارٹر کے نمبروں 055-9200516,055-9200504اور055-9200592 یاچیف انجینئر جنید اخترکے موبائل نمبر0340-0001007پر مطلع کریں۔
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کے چیف ایگزیکٹوچوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ کسٹمر سروسز کی معیار کی بہتری ہماری پہلی ترجیح ہے ۔اِن خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو ہیڈ کوارٹر کسٹمر سروسز سنٹر کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ اس دوران وہ خود ڈیسک پر بیٹھے رہے اور صارفین کے مسائل سُنے اور انہیں درپیش خدمات کی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے چیف انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ باری باری روزانہ کسٹمر سروسز سنٹر میں بیٹھا کریں تاکہ عوام الناس کے مسائل کا ازالہ ایک ہی چھت تلے فی الفور ممکن ہو سکے اور انہیں اپنے معمولی کاموں کے لئے مختلف دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسران صارفین کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں جو صارف آپ کے پاس آئے اس کا مسئلہ غور سے سُنیں اور قوائد و ضوابط میں رہتے ہوئے اس کی بھر پور مدد کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button