گوجرانوالہ المحمدیہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے مرکز ی رہنما سعید رافع خطاب کررہے ہیں

(گوجرانوالہ بیورو چیف پاکستان بشیر باجو ہ نیوز وائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)المحمدیہ سٹوڈنٹس گوجرنوالہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ام لقریٰ سے شیرانوالہ باغ تک ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی میں شریک طلبا نے بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیریوں سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کیا‘علاوہ سینکڑوں طلبہ نے شرکت کی شُرکا نے بینرز اور پلے کارڈر اُٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے بھارتی پرچم کو نظر آتش بھی کیا‘المحمدیہ سٹوڈنٹس کے مرکز رہنما سعید رافع نے کہا ، وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو کے پاکستان کا حصہ بنے گا‘ کشمیر کی آزادی قراردادِ مذمت سے نہیں بلکہ ہندوستان کی مرمت سے ہو گی۔۔
حافظ محمد سعید کشمیریوں کے حقیقی وکیل کا کردار ادا کر رہے تھے ان کی نظر بندی سے تحریک آزادی کمزورہوئی تو ذمہ داری حکمرانوں پر ہو گی۔حافظ محمد سعید کا استحکام پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کا مشن جاری رہے گا۔پانچ فروری کو حافظ محمد سعید کی کال پر کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے گوجرانوالہ میں بہت بڑا پروگرام کیا جائے گا، شمالی پنجاب کے مسؤل زیشان رشید نے کہا کہ حکومت نے انڈیا اورامریکہ کو خو ش کرنے کے لئے حافظ محمد سعید کو نظر بند کر دیا۔ایک ایسے وقت میں جب تحریک آزادی کشمیر عروج پر ہے اور کشمیری پاکستا ن کی جانب سے ٹھنڈی ہواؤں کے منتظر ہیں۔حافظ محمد سعید کشمیر کے حوالہ سے مضبوط اور توانا آواز اٹھا رہے تھے‘ان کی نظربندی حکومتی کمزوری ہے۔اس سے کشمیریوں کو مایوسی کا پیغام دیا گیا ہے۔ المحمدیہ سٹوڈنٹس گوجرانوالہ کے مسؤل سفیان نے کہا کہ کشمیر ی پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں ،پاکستان کے پرچم بلند کر رہے ہیں اور ہمارے حکمران کشمیرکے لئے پاکستان میں آواز بلند کرنے والوں کو نظر بند کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت قدم ہے۔انہوں نے کہاکہ جس انداز میں ایک فون کال پر پرویز مشرف امریکہ کے سامنے ڈھیر ہو گیا تھا موجودہ حکومت نے بھی وہی رویہ اپنا یا ہے جو افسوسناک عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے علمبردار حافظ محمد سعید کو بغیر کسی ثبوت کے امریکی دباؤ میں آ کر نظر بند کرناآزاد ملک پاکستان کی توہین کے مترادف ہے۔