Draft

گوجرانوالہ۔ مرکزی ادارہ فیضان ابو البیان کے زیراہتمام عید میلاد النبی کا عظیم الشان مرکزی جلوس پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی کی قیادت میں رواں دواں ہے

گوجرانوالہ 3 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مرکزی ادارہ فیضان ابو البیان کے زیراہتمام عید میلاد النبی کا عظیم الشان مرکزی جلوس جامع مسجد فاروق اعظم سے برآمد ہوا جلوس کی قیادت ممتاز مذہبی و روحانی شخصیت پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے کی۔
جلوس میں پیدل‘ موٹر سائیکل اور چھوٹی بڑی گاڑیو ں پر سوار شہریوں نے شرکت کی ۔درود وسلام کی پر کیف صداؤں سے ماحول مہک اٹھا بارگاہ سرور کونین ؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے جاتے رہے۔ جلوس کے راستوں کو استقبالیہ بینروں اور آرائشی سامان سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھاعاشقان رسول ؐ جگہ جگہ جلوس کے شرکاء کولنگر اور مٹھائیاں تقسیم کررہے تھے اور فضاء نعرہ تکبیر‘ نعرہ رسالت‘ نعرہ حیدری اور ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج رہی تھی۔ اس موقع پر مولانا غلام سرور رضوی‘ قاری محمد سعید‘ مولانا محمد عامرعطاری‘ مولانا محمد نعمان کیلانی‘ مولانا تبسم اقبال شازلی‘ قاری عبدالطیف سلطانی‘ علامہ پیر محمدشفیق قادری‘ علامہ پیرزبیر عبدالنبی‘ پیر سید محمد عرفان شاہ مجددی‘ علامہ سید کاشف شاہ مجددی‘ سینئر رہنما یورالوجسٹ سرجن ڈاکٹر عبدالحمیدعمر‘ علی حسن بھٹی‘ ادارہ کے امیر جعفر حسین مجددی‘ چوہدری اشفاق گجر‘ چوہدری فیصل گجر‘ چوہدری سمیع اللہ گجر‘ ڈاکٹر خاور راٹھور مجددی ودیگر علماء ومشائح جلوس کے ہمراہ تھے۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوتا ہوا چوک انڈر پاس پہنچ کراختتام پذیر ہوا۔پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی‘ پیر سید محمد فاروق شاہ سیفی اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بتلا دو گستاخان نبی کو کہ غیرت مسلم ابھی زندہ ہے‘ دین پر مرمٹنے کا جذبہ کل بھی تھا اور آج بھی ہے‘ ملت اسلامیہ کا ہر فرد تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ دنیا بھر میں امت مسلمہ کا اتحاد ناگزیر ہوچکاہے دین اسلام کی حقانیت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ مقررین نے نبی کریمؐ کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بارہ ربیع الاول کا بابرکت دن اس کائنات میں بسنے والوں کیلئے امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اغیار ہماری شرافت اور سادگی کو ہماری کمزوری نہ سمجھیں بعدازاں عید میلادالبی ؐ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
اس جلوس کی تمام کوریج کے فرائض نیوز وائس آف کینیڈا کے بیورو چیف پاکستان شیر باجوہ اور ان کے ساتھی اسلامی رپوٹر (خادم قبلہ نائب ابو البیان) محد شہباز مجددی نے سرانجام دیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button