گوجرانوالہ:ڈکیٹی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری دو ساتھیوں سمیت گرفتار –

ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل ،لاکھوں روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد۔ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ
گوجرانوالہ 6 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
سی آئی اے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیٹی اور راہ زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق ملزمان امجد ۔علی رضا اور صدام حسین مختلف شاہراہوں پر ناکہ لگاکر بسوں اور وین کو روکتے اور مسافروں سے موبائل ،نقدی اور طلائی زیورات لیکر فرار ہو جاتے تھے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑکے مطابق ملزمان کافی عرصہ سے پولیس کو مطلوب تھے انھوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے دس موٹرسائیکل ،لاکھوں روپے نقدی اور جد اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے
Load/Hide Comments