گوجرانوالہ:جی ٹی پر دوکان خالی کروانے پر پولیس اہلکار اور دوکاندار میں ہاتھاپائی

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) گوجرانوالہ:جی ٹی پر دوکان خالی کروانے پر پولیس اہلکار اور دوکاندار میں ہاتھاپائی ،شیرجوانوں نے دوکاندار وں کی جی ٹی روڈ پر دھولائی کردی،ہمارا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن پولیس نے ہماری دوکان پر آکرغنڈاگردی کی۔دوکاندار
ریلوے پولیس نے جی ٹی روڈ پر قائم دوکانوں کو خالی کروانے کے لیے دوکانوں پر دھاوابول دیا جس سے دوکانداروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھائی ہو گئی اس دوران پولیس کے شیرجوانوں نے دکانداروں کی خوب دھلائی کردی دوکانداروں کا کہنا تھاکہ انھیں نے یہ جگہ ریلوے سے لیز پر لے رکھی ہے جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن اس کے باوجود پولیس اہلکار ان کے ساتھ غنڈہ گردی کر رہے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے محکمہ ریلوے کے حکم پر وہ زمین کو خالی کروانے کے لیے آئے ہیں
Load/Hide Comments