گوجرانوالہ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر کی پولیس افسران سے میٹنگ
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ (24فروری )
ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھرنے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔ سکیورٹی انتظامات اور گشت و ناکہ بندی کے نظام میں جدت پیدا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر پولیس آفیسر کے لیے انفارمشن ٹیکنالوجی سے آگاہی ضروری ہے۔ دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق ہر پولیس آفیسر کو مزید چوکنا اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔سماج دشمن عناصر کی حرکات و سکنات سے آگاہ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ مخبری کے نظام میں وسعت لائی جائے ۔وارداتوں کی روک تھام اور امن و امان میں بہتری کے لیے چوکیداری نظام کو مربوط و مضبوط بنیادوں پر لانا ہو گا۔ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے کہا کہ افسران و جوانوں کو عوام الناس میں عدم تحفظ کی فضا کو ختم کرنے کے لیے شہریوں سے نزدیکی رابطہ رکھنا چاہیے اور تھانہ جات کی سطح پرپندرہ روزہ جب کہ ایس ڈی پی او ز کی سطح پرماہانہ بنیادوں پر میٹنگ کا انعقاد کرتے ہوئے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کیے جائیں ۔