رنگ برنگ

گوتم بدھ کی عبادت گاہ بورو بودر

جکارتہ: 18 ویں صدی میں اس عبادت گاہ گوتم بدھ کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ اس میں بہت سے ایسے افکار سموئے ہوئے ہیں جن کی تعلیم گوتم بدھ نے دی تھی۔ یہ عمارت کسی تعمیراتی طرز کی حامل ہونے کی بجائے سیڑھیوں کی حامل ایک پہاڑ کی مانند ہے۔ اس کے پانچ ٹیرس ہیں۔ ہر ایک ٹیرس سکون کامل کے حصول کے لیے اقدامات میں سے ایک اقدام کی نمائندگی کرتا ہے۔ گوتم بدھ کے مطابق یہ مادی خواہشات سے دست برداری ہے۔ عبادت گاہ کی چوٹی پر ایک پلیٹ فارم بنا ہوا ہے جس کے اوپر ایک خوبصورت گنبد تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ نروان کی نمائندگی کرتا ہے۔ باالفاظ دیگر مکمل سکون کی حالت کی نمائندگی کرتا ہے۔ بڑے گنبد کے اردگرد گھنٹی کی شکل کے حامل چھوٹے گنبد ہیں۔ ہر ایک کے درمیان گوتم بدھ کا ایک مجسمہ رکھا ہے۔ نچلے ٹیرس بت تراشی کے نمونوں سے سجائے گئے ہیں۔ اس میں 432 طاقچے ہیں، جن میں گوتم بدھ کے مجسمے رکھے ہیں۔
بدھ مت اس وقت جاوا میں پہنچا جبکہ یہ اپنی سرزمین پر زوال سے ہمکنار ہو رہا تھا اور اس کی قوت تادیر قائم نہ رہ سکی۔ دو برس بعد اس عبادت گاہ کی عمارت مزید استعمال میں نہ رہی اور جس مقام پر یہ عمارت واقع تھی، اس مقام پر جنگل اُگنا شروع ہو گیا۔ اس عمارت کا طرز تعمیر ایسا ہے جیسا طرز تعمیر کمبوڈیا میں اپنایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button