گوادر میں فائرنگ سے 9 مزور جاں بحق
گوادر -گنت پیشکان 13 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
گوادر: گنت پیشکان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 مزدوروں کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے گنت پیشکان میں نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کر کے 9 افراد کو جاں بحق اور دو کو زخمی کردیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔
گوادر:جاں بحق مزدوروں میں 9کی شناخت ہوگئی
۔محمد خان،۔علی دوست،۔شعبان ۔عبدالحکیم ۔رسول بخش۔وحید۔ظہیر۔ صدام۔آصف تمام نو مزدوروں کا تعلق نوشہروفیروز سندھ سے ہے
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی نامعلوم افراد نے بلوچستان کے اسی علاقے میں فائرنگ کر کے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا تھا۔
160مزدوروں کی نماز جنازہ تین بجے سینیٹر مرحوم اسحاق بلوچ کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی،کورکمانڈر عامر ریاض شریک ہونگے بذریعہ خصوصی جہاز ہنگامی طور پر پہنچ رہے ہیں۔۔۔جبکہ نماز جنازہ کے بعد مزدوروں کی لاشیں ایمبولینسوں،کوچ اور ویگنوں سے انکے آبائی گاؤں میں منتقل کیۓ جائیں گے
160گوادر پویس کی کاروائی شبیر بابو گینگ کے سربراہ سمیت پانچ کارندے گرفتار ۔۔۔۔(برکت کھوسہ ایس ایس پی گوادر
گینگ کے سربراہ زین کا تعلق کراچی کے علاقے لیاری سے ہے ۔۔۔
گینک گوادر شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ چینی ہوئی موبائل فون اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کی گئ ہیں ۔۔
شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں گوادر کو کرائم فری سٹی بنائے گے ۔۔۔
ایس ایس پی گوادر برکت حسین کھوسہ کا پریس کانفرنس سے خطاب