Draft

گوادر میں دس محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت

(غلام رسول سے نیوز وائس آف کینیڈا ) گوادر میں دس محنت کشوں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت اور بلیک فورسز کے آلہ کار حکمران ٹولہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی غلام رسول خان نے کہا ہے کہ قومی وسائل کی مسلسل لوٹمار کیلئے ملک میں جعلی سیاسی نامنہاد جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر جاگیردار سرمایہ دار ملک اور عوام دشمن ٹولہ نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اگر پاکستان آرمی اور عدلیہ ملک میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے صرف ایک سال کرپشن مکاؤ مہم شروع کردیں اور لوٹی گئی دولت غیر ممالک سے واپس پاکستان لے آئیں اور مذید کرپشن کے راستے بند کردیئے جائیں تو پاکستان دنیا کے امیر ترین ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا عوام خوشحال ہونگے کوئی بھوک و افلاس اور بنیادی طبی سہولتوں کے فقدان کی بناء پر موت کے منہ میں نہیں جائیگا انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑی وجہ نا انصافی نانہاد سیاسی جمہوری نظام حکومت اور کرپشن ہے ڈاکو چلے جاتے ہیں تو چور آجاتے ہیں چور چلے جاتے ہیں تو ڈاکو آجاتے ہیں غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے غریبوں کو نہ رہنے کیلئے گھر ہیں اور نہ ہی روزگار میسر ہے بنیادی سہولتیں بھی ناپید ہیں جبکہ حکومتی چھتری تلے با اثر لوگ قومی وسائل کی کھلے عام لوٹ مار میں ملوث ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے جمہوریت کے نام پر ڈاکو راج مسلط ہے اور اس ملک کے تمام ادارے ڈاکو راج کو قائم رکھنے کیلئے معاون و مددگار بنے ہوئے ہیں کیونکہ ڈاکو راج مسلط رکھنے والی بلیک فورسز کی رشتہ داریاں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں غلام رسول خان نے کہا کہ عوام کی صفوں میں بلیک فورسز جعلی حکمرانوں کے ایجنٹس موجود ہیں عوام کو اپنی حقیقی آزادی اور اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی نامنہاد سیاسی پارٹیاں عوام کو انکے حقوق نہیں دلوا سکتیں جس ملک میں غریب عوام دو وقت کی روٹی نہ ملنے پر بھوک و افلاس کے ہاتھوں اہل خانہ بچوں سمیت خود کشیاں کر رہے ہوں اس ملک کے حکمرانوں اور حکمرانوں کے گماشتے نامنہاد عوامی لیڈر شپ ’’ سیاسی میاں مٹھوؤں ‘‘ کو از خود سمندر میں غرق ہوجانا چاہئے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں ہے جب جعلی جمہوری ملک دشمن بلیک فورسز ایلیٹ کلاس عوام کے انتقام کا شکار بنے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button