بزنس

گنے کے کاشتکاروں کو کل 2 بجے تک واجبات ادا کیے جاہیں-چیف جسٹس

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملز مالکان کو گنے کے کاشتکاروں کو کل 2 بجے تک واجبات کی ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی عدم ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کل2 بجے تک کاشتکاروں کو ادائیگیاں نہ کی گئیں تومالکان خود بھگتیں گے۔
عدالت نے میاں الیاس معراج کی شوگر ملزکے باہر کاشتکاروں کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حسیب وقاص مل کے باہر کوئی نظرآیا توکارروائی کرینگے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ادائیگیاں کرنے پر میاں جاوید شفیع کی تعریف کی،دوران سماعت جاوید شفیع نے چیف جسٹس سے استدعا کہ میں آپ سے چیمبر میں ملنا چاہتاہوں،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بڑے میاں صاحب کیساتھ جلسے کریں عدالت بہت مصروف ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button