Draft

گندم خریداری مراکز پر باردانے کی تقسیم میرٹ پر بلا امتیاز کی جائے

بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مظفرگڑھ28اپریل 2017
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے کہا ہے کہ گندم خریداری مراکز پر باردانے کی تقسیم میرٹ پر بلا امتیاز کی جائے ، کسی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے ، کسی بھی سطح پر کوئی بے ضابطگی سامنے آئی تو ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے گندم خریداری کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ گندم خریدار مراکز پر کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں، بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور پینے کیلئے ٹھنڈے پانی کے مناسب انتظام کو یقینی بنایا جائے، انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی احکامات کے مطابق پہلے 15روز میں باردانے کی تقسیم کے کوٹے کو 60فیصد سے بڑھا کر70فیصد کردیا گیا ہے ، پالیسی کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کو ترجیح بنیادوں پر باردانہ فراہم کیا جائے ، اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو مہر خالد نے بتایا کہ امسال محکمہ خوراک حکومت پنجاب کی طرف سے مظفرگڑھ کی 2تحصیلوں مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں گندم خریداری کا ہدف 13لاکھ 10ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے 17مراکز قائم کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب تک 100کلو گرام کی2لاکھ44ہزار597بوری باردانہ تقسیم کیا جاچکا ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے ہدایت کی کہ جن کاشتکاروں کی گندم مرکز پر پہنچ جائے ان کو رقم کی ادائیگی فوری طور پر کی جائے ،اجلاس میں محکمہ خوراک کے افسران سمیت سنٹر کواڈینیٹرز نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکز غازی گھاٹ کا معائنہ کیا جہاں انہوں نے باردانے کی تقسیم کے عمل کا معائنہ کیااور ریکارڈ کی پڑتال کی ، کاشتکاروں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button