رنگ برنگ

گنج پن سے دلبرداشتہ سافٹ ویئر انجنیئر نے خودکشی کرلی

بنگلورو: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں ایک شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔
بال کسی بھی انسان کی شخصیت کا اہم پہلو ہوتے ہیں اور اگر کوئی ان سے محروم ہوجائے تو پھر وہ بالوں کی واپسی کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے، ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں 27 سالہ شخص نے گنج پن سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے شہر مادورائی میں 27 سالہ شخص متھن راج گنج پن کی وجہ سے کافی مایوسی کا شکار تھا اور کئی طرح کی دوائیں اور علاج کرانے کے بعد بھی اس کے سر کے بال واپس نہ آسکے جس پر مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ متھن راج سافٹ ویئر انجنیئر تھا اور آئی ٹی کمپنی میں نوکری کرتا تھا، متھن راج جلد کی بیماری کا شکار تھا جس کی وجہ سے اس کے بال گررہے تھے، متھن راج کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گنج پن کے باعث پریشان رہتا تھا، اتوار کی صبح جب انہوں نے کمرے کا دروازہ کھولا تو متھن کی گلے میں پھندہ لگی ہوئی لاش ملی جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button